اِن زبانوں میں دیکھئے:

تُو ہی بَھروسا میرا

تُو ہی بھروسا میرا، تُو ہی سہارا میرا
تیرے پَروں میں چِھپوں
مُحکم قلعہ تُو میرا تُو ہی بھروسا میرا

نِگاہیں میری اب تُجھی پر لگی ہیں
کُمک میری اب تُجھی سے
میرے پاؤں کو تُو پِھسلنے نہ دے گا
میری ہر خُوشی اب تُجھی سے
تیرے قدموں پہ سر میرا بڑھا ہاتھ اپنا سدا

منزل ہے تُو ہی، مرکز ہے تُو ہی
مقصد ہے جِیون کا تُو ہی
راہبر ہے تُو ہی، دِلبر ہے تُو ہی
دل کی دھک دھک ہے تُو ہی
چھوڑے نہ تُو اکیلا
رہتا ہے سنگ سنگ سدا

طُوفانی لہروں میں ہاتھ بڑھا کر
مُجھ کو سنبھالا ہے تُو نے
مَوت کے سائے کی وادی و بھٹّی
سے بھی نکالا ہے تُو نے
جان کا لنگر میرا اِبنِ یہوواہ خُدا