Original scale: BCurrent scale: B
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

رَن٘گ لِیا

رنگ لیا، موہے رنگ لیا
موہے اپنے لہُو میں رنگ لیا یِسُوع نے
دِیا اپنا مسح، دِیا اپنا ذِہن
مجھے اپنا رُوپ دِیا

دِیا جِینے کو رنگ (رنگ رنگ)
رُوحِ پاک کِیا سنگ (سنگ سنگ)
چَوپان بنا وہ
اِک عجب خُوشی، اِک انوکھا مزہ
دل و جاں بنا وہ (وہ وہ وہ وہ)
سنگ لیا، موہے سنگ لیا
موہے سنگ لیا یِسُوع نے

وہی پیار کا رُوپ (رُوپ رُوپ)
چاہے چھاؤں یا دُھوپ (دُھوپ دُھوپ)
یِسُوع ہے خُدا
وہی دیتا ہے پھل، اُس میں نہیں چھل
یِسُوع ہے وفا (آ آ آ آ)
مانگ لیا، موہے مانگ لیا
موہے مانگ لیا یِسُوع نے

اب جِینا مسیح (مسیح مسیح)
اور مرنا نفع (نفع نفع)
جَپتا ہُوں یہی
یِسُوع کے بِنا جِینا کیا جِینا
کہتا ہُوں یہی (ہی ہی ہی ہی)
انگ لیا، ہر انگ لیا
ہر انگ لیا یِسُوع نے