Original key: ACurrent key: A

اِن زبانوں میں دیکھئے:

مَیں ہاتھ اُٹھاکر گاؤُں گا

یِسُوع مسیح بھروسا میرا تُو ہی سہارا ہے میرا 
مُشکل سَمَئے میں تُو ہی دِلاسا ساتھ رہے گا تُو سدا

کَرُنا1 بھلائی تیری سدا رہے گی مجھ پر
تیری وِشواس یوگیَتا2 دیکُھوں گا مَیں عُمربھر

مَیں ہاتھ اُٹھا کر گاؤں گا یِسُوع تیرا نام رہے اُونچا

مَوت سے ہے بچایا تُو نے جِیون نَیا ہے دے دِیا
نام لے کر پُکارا مجھے مَہِما3 سے مجھ کو بھر دِیا

کَرُنا بھلائی تیری سدا رہے گی مجھ پر
تیری وِشواس یوگیَتا دیکُھوں گا مَیں عُمربھر
مَیں ہاتھ اُٹھا کر گاؤں گا یِسُوع تیرا نام رہے اُونچا

آدر4 اور مَہِما ہو تیری تُو ہی ہمارا خُدا
پُوری ہو تیری ہی مرضی آئے تیرا راج یہاں

ہم ہاتھ اُٹھا کر گائیں گے
یِسُوع تیرا نام رہے اُونچا
کَرُنا بھلائی تیری۔۔۔
  1. کَرُنا: شفقت، رحمت ↩︎
  2. وِشْواس (وِش-واس) (یعنی اِیمان) یوگْیَتا (یوگ یَتا) (یعنی قابلِیت): وفاداری، قابِلِ اِعتِماد، امانتداری ↩︎
  3. مَہِما: جلال ↩︎
  4. آدر: عِزّت، اِحترام ↩︎