Original scale: GmCurrent scale: Gm
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

حَقّ تعالیٰ

جو حقّ تعالیٰ کے پردے میں رہتا 
وہ قادِرِ مُطلق کے سائے میں
سُکونت کرےگا سُکونت کرےگا

رات کی ہَیبت، نہ دِن کے وہ تِیر
چُھو بھی نہ پائیں تجھ کو، وہ ہے قریب
ہر آفت سے چُھڑانے والا
مُشکل میں ساتھ نِبھانے والا
وہ قائم رہے گا، وہ قائم رہے گا

صیّاد کے، پھندے سے وہ
مُہلک وبا سے، چُھڑائے گا وہ
پنکھوں میں اپنے چھپانے والا
ہاتھوں سے اپنے بچانے والا
تیرے سنگ رہے گا، تیرے سنگ رہے گا

راہوں میں تیری، حفاظت کرے
ٹھیس نہ لگنے دے گا، پاؤں کو تیرے
فرشتے تیری سب راہوں میں
تجھے آگے پیچھے سے گھیرے رہیں گے
اَیسا وہ کرے گا، اَیسا وہ کرے گا

دل جو لگایا، تُو نے خدا سے
تجھ کو بچائے، ہر ایک وَبا سے
اُس یِسُوع نام کو جب بھی پُکارو
پربُھو یِسُوع نام کو جب بھی پُکارو

تُمہاری سُنے گا، سنگ رہے گا
تُم کو چُھڑا کے، عِزّت وہ دے گا
مُشکل گھڑی میں، سنگ رہے گا
ہر ایک گھٹی کو، پُورا کرے گا
ہاتھ پکڑ کے، سنگ چلے گا
مُرادیں تُمہاری، وہ پُوری کرے گا
عُمر دَراز تُم کو کرے گا