Original scale: DCurrent scale: D
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

کُچھ نَیا

نِرجَل1 دیش میں ندیاں بہائے گا  
جنگل کے بیچ میں نیا مارگ بنائے گا

کیا تُم دیکھ پا رہے ہو، کُچھ ہونے والا ہے
تُمہاری زندگی میں آشیش آنے والا ہے

کُچھ نیا کر رہا ہے۔۔۔
پرمیشور نیا کر رہا ہے، اب یہاں کر رہا ہے

وہ تیرے وَنش2 پر آشِیش برسائے گا
تیری سَنتان3 پر آتما اُنڈیلے گا
کیا تُم دیکھ پا رہے ہو۔۔۔

بند جو دروازے ہیں اب کُھل رہے ہیں
بانجھ کو بچّوں کے آنند سے بھرتا ہے
جو آنکھوں نے نہ دیکھا، جو کانوں نے نہ سُنا
یِسُوع نام سے اب ہونے والا ہے
کُچھ نیا۔۔۔

میرے گھر میں، پریوار میں، میرے بچّوں کے بَھوِشے4 میں
میری کلیسیا اور سیوا میں، کُچھ نیا کر رہا ہے
اِس نگر میں ہر شہر میں
سب راجیوں میں میرے دیش میں
اِس دُنیا کے ہر کونے میں، کُچھ نیا کر رہا ہے۔۔۔
  1. نِرجَل : سُوکھا،خُشک، بِنا پانی کے ↩︎
  2. وَن٘شْ : نسل، نسب نامہ، پیڑھی، خاندان ↩︎
  3. سَنْتان : اولاد، فرزند، ذُرّیت ↩︎
  4. بَھوِشْیہ : مستقبل، آنے والا وقت ↩︎