اِن زبانوں میں دیکھئے:
خُدایا شُکر ہے تیرا
خُدایا شُکر ہے تیرا ہمیں یہ دِن دِکھایا ہے
تیرے دَر پر ہم آئے ہیں اور اپنا سر جھکایا ہے
کبھی ہم بھول نہیں سکتے مسیحا برکتیں تیری
دُعا میں جو کچھ مانگا آپ سے ہم نے پایا ہے
ہم اپنے سارے ہدیے لے کر تیرے گھر میں حاضِر ہوں
کلامِ پاک میں تُو نے ہمیں یہی سِکھایا ہے
میری جو سرفرازی1 ہے وہ تیری مہربانی ہے
تیرے لُطف و کرم2 کا یا ربّ کِس نے بھید پایا ہے
ہمارے بال بچّوں پر سدا نظرِ کرم رکھنا
کہ جیسے آج تک رحمت کا تیری ہم پر سایہ ہے