Original scale: EmCurrent scale: Em
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

اَیسی بَرَکَت دی میرے خُدا نے

آلاپ (دیکھنے کیلئے ایرو دبائیں)
اَے خُدا مَیں بےخبر تھا
کہ تُو نے مجھے پوشیدگی میں بھی
رکھا ہے چُن کے
میری ہر آہٹ جانے
کبھی خالی نہیں موڑا
تُو نے میری دُعاؤں کو سُن کے

یہ آشِیشیں، یہ برکتیں
تمام میرے حِصّے میں کر دِیں

اَے خُدا مَیں تیرا، طلبگار ہوں
تیرا ہی رہُوں گا بَن کے
تیرا ہی رہُوں گا بَن کے
اَیسی برکت دی میرے خُدا نے
مجھ کو اِیمان سے بھر دیا ہے

میری دیکھی وفا اور دے دی شِفا
مجھ کو گلے سے لگایا
اور دل میں اپنے گھر دِیا ہے

ہے یِسُوع ہی میرا پرِیتم پیارا پرِیئے

تھے جو اندھیروں میں، وہ دِن روشن کِئے

ہے نجات دی مجھ کو، چھٹکارا بھی
اور سارے میرے بوجھ بھی لے لِئے
لِیا ہاتھوں کو تھام، دِیا نام تھا بےنام
کیسے چھوڑُوں چَوکھٹ یِسُوع کی
مجھ پہ سب کچھ نِچھاور1 کِیا ہے
اَیسی برکت دی میرے خُدا نے۔۔۔

ایسی دیکھی نہیں کوئی بادشاہی
ہو نہ سکتی تجھ سے بڑھ کر کوئی خدائی
آشِیشیں آشِیشیں تیرے دامن ہیں
تجھے چُھو لے جو ہاتھ پاتے ہیں رہائی

دل میں ہو وِشواس، پُوری ہوتی ہے آس
تجھ پہ اِیمان جو بھی لے آئے
اپنی رحمت سے تُو نے بھر دِیا ہے
اَیسی برکت دی میرے خُدا نے۔۔۔
  1. نیوچھاور (نِچھاور کا اصل تلفظ (بہتر جاننے کیلئے رومن میں دیکھ لیجئے)): پیش کرنا، قربان کرنا، لُٹا دینا ↩︎