اِن زبانوں میں دیکھئے:
دِل لے لے میرا پْیارے یِسُوع
دِل لے لے میرا پیارے یِسُوع، اِس کو تُو نے بنایا ہے اِس میں تُو اپنا گھر بنا لے، جِس کے لیے یہ بنایا ہے دُنیا کی سب چیزیں نِکال کر، اِسے پاک و صاف کردے گندگی گُناہوں کی تُو دھو دے، اپنے خُون سے جو بہایا ہے بَہُت سال مَیں رہا تُجھ سے دُور، بے پروائی نے تھا رکھا دُور تیرے رحم اور فضل اور پیار نے، تیرا دَر مُجھے دِکھایا ہے پڑھا جب کلامِ پاک مَیں نے، جو اصلی ہے شاہراہ ابدی نجات و زِندگی کا، مجھ کو یقین آیا ہے رُوحِ پاک کا ہو جائے مسکن، رُوحِ پاک کی بخشش سے ہر وقت ہر جگہ دُوں گواہی، رُوح نے جیسے سِکھایا ہے