تیرے دِل کے دَر پر

تیرے دِل کے در پر یِسُوع کھٹکھٹاتا 
کھول دے تُو دروازہ وہ ہے آنا چاہتا

بننا چاہتا وہ ہے، ہاں ہاں تیرا ہی مِہمان آج
تیرا غم و فِکر وہ ہے اُٹھانا چاہتا

خوشی اپنی دیتا، ہاں ہاں تجھ کو ہے مسیحا
رات دِن تیرے ساتھ ہی وہ ہے رہنا چاہتا

نَرم آواز سے بولتا، ہاں ہاں مُؤا واسطے تیرے
چھوڑ دے بدسُلُوکی کھول دے در مَیں آتا

تیری خاطر مَیں نے، ہاں ہاں پہنا تاج کَنٹِیلا
تجھ کو اب جلالی تاج ہُوں مَیں پہناتا

بےوفا نہ ہو تُو، ہاں ہاں میرے خُون خریدے
کر میرا اِقرار تُو مجھ سے کیوں شرماتا

کھولتا ہُوں دروازہ، ہاں ہاں دِل کا اَے مسیحا
آ اور اِس میں رہ تُو مَیں ہُوں دِل سے چاہتا

یِسُوع پیارو کہتا، ہاں ہاں قیمتی وقت ہے جاتا
وقت گیا جو پیارو واپس پِھر نہیں آتا