Original key: F#Current key: F#

इन भाषाओं में देखिए:

جَب ساتھ ہَے مَسِیحا

کیوں تُو ڈرتا ہے تیرے لئے وہ لڑتا ہے 
نہ رتھ نہ گھوڑے وِجَئے1 دلائیں گے 
جب ساتھ ہے مسیحا 
جِیت ہم جائیں گے جِیت ہم جائیں گے 
ہم فتح پائیں گے 

اُس کے لوگوں کو جو بھی کوئی للکارتا ہے 
بچّے سے پھر وہی بلوان2 کو مارتا ہے 
داؤد جیسے گولِیَت ہم ہرائیں گے 
جب ساتھ ہے مسیحا۔۔۔

ہم لے کے چلیں گے اپنے ساتھ ہتھیار رُوحانی 
شیطان بھی ہارے گا ہم سے دشمن جو جانے 
یِسُوع نام میں ہم تو بڑھتے جائیں گے 
جب ساتھ ہے مسیحا۔۔۔

پیغام محبّت کا گھر گھر پہنچائیں گے 
نفرت کو بھی ہم پیار سے جِیت دِکھائیں گے 
یِسُوع آنے والا سب کو بتائیں گے 
جب ساتھ ہے مسیحا۔۔۔
  1. وِجَئے : فتح ↩︎
  2. بلوان : طاقتور، زورآور ↩︎