اِن زبانوں میں دیکھئے:

یہوواہ میرا بادشاہ

یہوواہ میرا بادشاہ وہ کرتا بھلا سدا
وہ کرتا بھلا اپنے لوگوں کے ساتھ
اُس کا الگ انداز ہے سدا

پا جاتے بِیمار اُس کے دَر سے شِفا
لے لیتے دُکھی آرام
سُن کے وہ دعا دیتا ہے جواب
کرے بندھن سے بھی آزاد
اُس کا پیار ہے مہان وہ ہے میرا چوپان
رہتا ہے وہ ساتھ سدا

کمزوروں کو وہ کرتا ہے بَلوان
تھکّے ماندوں کو دے آرام
اُڑتے ہیں وہ لوگ عقاب کے سمان
جو رکھتے یہوواہ پہ آس
بخشتا ہے وہ زور سدا کال کے لئے
وہ ہے وعدوں کا سچا خُدا

دیتا ہے بنا وہ جنگل میں بھی
اپنے لوگوں کے لئے راہ
لے لیتے پناہ اُس کے پنکھوں تلے
جو رکھتے ایمان کھرا
وہ ہے شاہوں کا شاہ اُس کا پاک ہے نام
مجھے کرتا بحال سدا

وِشواسِیوں کا وہ ہے ڈھال اور زور
چھوڑے گا نہیں اناتھ
کھوجتے ہیں جو اُس کو داؤد کے سمان
پاتے وہی ابدی انعام
وہ ہے شاہوں کا شاہ اُس کا پاک ہے نام
رُوح کی آگ سے بھرتا سدا