Original scale: CmCurrent scale: Cm
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

یسُوع اُترا ہے یہاں

یسُوع اُترا ہے یہاں ہم گائیں گے  
وہ مَوجُود ہے یہاں ہم گائیں گے
گائیں گے گائیں گے ہم گاتے جائیں گے
اُس کی حضُوری میں بڑھتے جائیں گے

ہمیں یسُوع کی محبّت سے کون جُدا کرے گا
ہو مَوت کی وادی سے گُزر مَیں نہ کسی بلا سے ڈروں گا
جِیتیں گے جِیتیں گے ہم جِیت جائیں گے
اُس کی حضُوری میں بڑھتے جائیں گے

خُداوند تیری آواز آگ کے شُعلوں کو چِیرتی ہے
خُداوند تیری آواز بِیابان کو ہِلا دیتی ہے
سُنیں گے سُنیں گے ہم آواز سنیں گے
اُس کی حضُوری میں بڑھتے جائیں گے

تُو ہی شِفا کا منبع ہے تُو ہی شفا دیتا ہے
جو مُعجِزے تُو کرتا تھا وہ آج بھی تُو کرے گا
پائیں گے پائیں گے ہم شِفا پائیں گے
اُس کی حضُوری میں بڑھتے جائیں گے