اِن زبانوں میں دیکھئے:
یِسُوع تیرے بِن اَور
یِسُوع تیرے بِن اور کو سجدہ نہ کریں گے مر جائیں گے لیکن کبھی شکوہ نہ کریں گے کئی بار آزمایا ہے شیاطین نے ہم کو شیطان کہے گا جو وہ مانا نہ کریں گے مریم کی مبارک ہوں تجھے لوریاں یِسُوع جس گیت میں تُو نہ ہو وہ گایا نہ کریں گے ہم تیرے ہیں اور تجھ پہ بھروسا ہے ہمارا درِ غیر پہ جھکے سِر یہ گوارا نہ کریں گے تُو ہی راج کرے گا اِس دنیا میں آ کر اِرشاد کرے گا جو وہ ہم مانا کریں گے