Original key: ECurrent key: E

اِن زبانوں میں دیکھئے:

یِسُوع نام زِندگی کا جام

یِسُوع نام زندگی کا جام  
زندگی کا دے وہی آرام  
یِسُوع نام یِسُوع نام 

یِسُوع نام مُکتی دلائے  
اندھیروں میں راہ دِکھلائے  
کھول دے وہ بند آسمان  
زندگی کا دے وہی آرام  

کرُوس پر لہو جو بہا ہے  
داغ ہر دِل کا دُھلا ہے  
تیرے میرے پاپوں کا وہ دام  
زندگی کا دے وہی آرام  

جُھک جاؤ قدموں میں سارے  
فتح کے مارو تُم نعرے  
دُنیا کو دے دو یہ پیغام  
زندگی کا دے وہی آرام