Original key: CCurrent key: C

اِن زبانوں میں دیکھئے:

مُعجِزے ہوں یِسُوع کے حُضُور

معجزے ہوں یِسُوع کے حضور 
روحِ خُدا کرے گا ضرور
کچھ بھی نہیں جو ممکن نہیں میرا خُداوند کہتا یہی

یہوواہ یری مُہیّا کرے
پیالہ میرا برکتوں سے بھرے
ہار سے مجھ کو وہ رکھتا پرے
جنگ خُداوند میری لڑے

مصیبتوں میں قلعہ ہو میرا
تنہائیوں میں وہ رہبر میرا
زندگی کا چشمہ وہ میرا
جیت کا جھنڈا یِسُوع میرا

خطروں سے مجھ کو وہ ہی بچاتا
فتح مند وہ مجھ کو بناتا
ہر پل میرا زور بڑھاتا
پُونچھ نہیں سدا سر ہے ٹھہراتا