Original key: D#Current key: D#

اِن زبانوں میں دیکھئے:

پاک رُوح کی آگ کے شُعلے

پاک رُوح کی آگ کے شعلے بھیج آسمان کھول کر 
میرا انعام پاک روح بھیج آسمان کھول کر

جِس میں مسیحا کا رُوح نہیں
یسُوع کی دُلہن میں شامِل نہیں
مجھ میں تُو اپنا زور بھر بھیج آسمان کھول کر

رُوحِ پاک میرا اثاثہ1 ہے دُکھوں میں دیتا دِلاسا ہے
قُوّت سے معمُور کر بھیج آسمان کھول کر

روحِ پاک تیرا اِنتظار ہے تیرے لئے دِل بےقرار ہے
میری ضرورت پوری کر بھیج آسمان کھول کر

مجھے آس ہے روحِ پاک کی مجھے پیاس ہے رُوحِ پاک کی
میری ضرورت پوری کر بھیج آسمان کھول کر
  1. اَثاثہ: مال، دَولت ↩︎