اِن زبانوں میں دیکھئے:

پَھیلا ہُؤا وُہ ہاتھ خُدا کا

پھیلا ہُوا وہ ہاتھ خُدا کا مَیں نے دیکھا ہے  
پیار بھرا دل پاک خُدا کا مَیں نے دیکھا ہے  

میرے جیون میں خُدا نے کام کیے بےحد  
چلتے اپنے ساتھ خُدا کو مَیں نے دیکھا ہے  
پیار بھرا دل پاک خُدا کا مَیں نے دیکھا ہے  
پھیلا ہُوا وہ ہاتھ خُدا کا  

قدم قدم پر اُس کی وفائیں مَیں نے دیکھی ہیں  
نُور چمکتا اپنے خُدا کا مَیں نے دیکھا ہے  
پیار بھرا دل پاک خُدا کا مَیں نے دیکھا ہے  
پھیلا ہُوا وہ ہاتھ خُدا کا  

ٹُوٹے ہُوئے دل یِسُوع مسیح نے جوڑے ہیں منسوب  
جیون میں یُوں رنگ خُدا کا مَیں نے دیکھا ہے  
پیار بھرا دل پاک خُدا کا مَیں نے دیکھا ہے  
پھیلا ہُوا وہ ہاتھ خُدا کا