Original scale: D#mCurrent scale: D#m
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

زِندہ خُدا ہَے ہَمارا

چاند سُورج کی پرستش ہم نہیں کرتے
دُنیا کے معبُودوں کے آگے نہیں جُھکتے
کیونکہ زِندہ خُدا ہے ہمارا
زِندہ خُدا ہے ہمارا

تیرے غم کو بڑھا دیں گے
وہ تجھے نہ شِفا دیں گے
جو ہُؤئے مِٹّی کے ڈھیر
وہ کِسی کو کیا دیں گے
اِس لِئے دَر غیروں کے، ہم نہیں جاتے
کیونکہ زِندہ خُدا ہے ہمارا۔۔۔

ہونٹھ ہیں بول سکتے نہیں
آنکھیں ہیں دیکھ سکتے نہیں
اِن بُتوں سے کیا حاصِل
ہاتھ ہیں چُھو سکتے نہیں
اَیسے خُداؤں پر اِیماں، ہم نہیں رکھتے
کیونکہ زِندہ خُدا ہے ہمارا۔۔۔

جب سِتائش ہوتی ہے
رُوح کی بارش ہوتی ہے
یِسُوع تیری حضوری میں
رُوح کی جُنبِش ہوتی ہے
تیری قُوّت سے خالی، ہم نہیں رہتے
کیونکہ زِندہ خُدا ہے ہمارا۔۔۔

خُوشخبری پَھیلائیں گے
رُوح میں بڑھتے جائیں گے
کھوئے سب اِنسانوں کو
پاس یِسُوع کے لائیں گے
شیطانوں کے طُوفانوں سے، ہم نہیں ڈرتے
کیونکہ زِندہ خُدا ہے ہمارا۔۔۔

جب تیری رحمت ہوتی ہے
ناکام مُقام مِل جاتے ہیں
یِسُوع تیری رحمت سے، دُعا قبُول ہو جاتی ہے
تیرے مجمعے سے خالی، ہم نہیں جاتے
کیونکہ زِندہ خُدا ہے ہمارا۔۔۔

شاعِر اور دُھن ساز : کَلِیم عِمّانُؤئیل