Original scale: G#Current scale: G#
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

پَہاڑوں پِہ ہَن٘ستے ہیں

پہاڑوں پہ ہنستے ہیں مسیحا کے دیوانے
پہاڑوں سے کہتے ہیں مسیحا کے پروانے

یِسُوع نام میں اُکھڑو کلام سے اُکھڑو
بیماری کے، لاچاری کے، ناداری کے پہاڑو
!اُکھڑو! اُکھڑو! اُکھڑو

اُن چیزوں کو بُلاتے ہیں
جو نہیں کے جیسے ہیں
نااُمیدی کی حالت میں اِیمان لاتے ہیں
یہ نہ زور سے ہے اور نہ طاقت سے ہے
پاک رُوح کی قُوّت سے کہتے ہیں
!اُکھڑو! اُکھڑو! اُکھڑو

اِیمان میں مضبُوط ہیں تمجید کرتے ہیں
خُداوند کے وعدوں پہ شک نہ کرتے ہیں
وہ لہُو سے دُھلیں اور مسح سے بھریں
پاک رُوح کی قُوّت سے کہتے ہیں
!اُکھڑو! اُکھڑو! اُکھڑو

مضبُوط ہیں پُرزور ہیں بےدل نہ ہوتے ہیں
خُدا کے بیٹے بیٹِیاں شہزور ہوتے ہیں
وہ اِیمان سے بھریں اور چٹان پر کھڑےں
پاک رُوح کی قُوّت سے کہتے ہیں
!اُکھڑو! اُکھڑو! اُکھڑو