اِن زبانوں میں دیکھئے:

تیرے رُوح سے

تیرے رُوح سے تیرے رُوح سے 
تیرے رُوح سے خُداوند خُدا
یہ پہاڑ بھی مَیدان ہو جائیگا
صحرا میں بھی ایک راہ بن جائیگا

ایک کام نیا تُو کریگا بِیابان میں دریا بہیگا
ہر دروازہ جو بند کُھل جائیگا
صحرا میں بھی ایک راہ بن جائیگا

تیز آندھی کا جَیسے سنّاٹا برسے بادل یُوں تیری وفا کا
آسمان زمین پہ اُتر آئیگا
صحرا میں بھی ایک راہ بن جائیگا

ہم پہ تیرا فضل قیمتی ہے
کچھ نہیں ہے جو مُمکِن نہیں ہے
قُلزم بھی سامنے سے ہٹ جائیگا
صحرا میں بھی ایک راہ بن جائیگا