اِن زبانوں میں دیکھئے:

رُوحِ پاک کی ہَوا چلا

رُوحِ پاک کی ہَوا چلا
کرتے ہیں دل سے دعا
بدکاری دے جو مِٹا
ساری گندگی دے جو اُڑا
اَے خدا۔۔۔

بیل حقیقی تُو انگوری
ہم سب تیری ڈالیاں ہیں
پھلدار ہمیں تُو بنا
کرتے ہیں دل سے دعا – اَے خدا۔۔۔

پاک بنیں اور تجھ میں ڈھلیں
تجھ جیسے ہم دِکھنے لگیں
قُوّت کا لِباس پہنا
کرتے ہیں دل سے دعا – اَے خدا۔۔۔

بندھن ٹُوٹیں جکڑے چُھوٹیں
رُوح میں سب آزاد ہوں
رُوحِ پاک کا جام پلا
کرتے ہیں دل سے دعا – اَے خدا۔۔۔

بَن جائیں ہم ایلچی تیرے
مرضی تیری پُوری ہو
بادشاہوں کا تُو بادشاہ
کرتے ہیں دل سے دعا – اَے خدا۔۔۔