لکڑی پہ لٹکا ناصری

لکڑی پہ لٹکا ناصری دینے کو زِندگِی 
وہی بنا تھا لعنتی دینے کو راستی
قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس
وہی ہے پاک خُدا ہالّیلُویاہ ہالّیلُویاہ

تیرے لہُو سے دُھلنے والا رُتبہ تیرا جانے
تیرے کلام کو پڑھنے والا ذات تیری پہچانے
قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس وہی ہے پاک خُدا

قدموں سے تیرے جو بھی لِپٹے تازہ مَنّ وہی کھائے
پرستِش کی مالا جپنے والا بھرپُور جِیون پائے
قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس وہی ہے پاک خُدا

پردہ پھٹا پھٹی قبر مَوت پہ فتح پائی
قُربان ہوکے تُو نے یِسُوع میری جان بچائی
قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس وہی ہے پاک خُدا