Original scale: F#Current scale: F#
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

تُو ہی تو ہے

آلاپ/اِنٹرو (دیکھنے کیلِئے ایرو دبائیں)
ربُّ الافواج قدوس بھی تُو
ایلوہِیم بھی تُو عظیم بھی تُو
تُو ہی ہے مالِک دو جہان کا
تُو ہی شافی اِک ہی خالِق
تُو ہی رستہ میری نجات کا

راہ اور حق اور زندگی
میرے خُدا تُو ہی تو ہے۔۔۔
تُو ہی تو ہے، تُو ہی تو ہے
زندگی میرے خُدا تُو ہی تو ہے
زخموں سے جو بہتا لہو
میری شفا میرے خُدا تُو ہی تو ہے

ہالّیلُویاہ۔۔۔

بھالا لگا، پسلی میں جو
سارا لہو میرے لِئے تھا بہہ گیا
کوڑوں کی وہ برسات تھی
کُچلا گیا میرے لِئے چھیدا گیا
فِدیہ دِیا میری سزا خُود سہہ گیا
میری فتح تُو ہی تو ہے

میری شِفا کے واسطے
تیرا بدن میرے یِسُوع توڑا گیا
رُسوا ہُؤا، بیچا گیا
مُجرِم بنا میرے لِئے چھوڑا گیا
کون کرے، کون کرے
اَیسی وفا میرے خُدا تُو ہی تو ہے