اِن زبانوں میں دیکھئے:

میری منزل

میری منزل  
تُو مسیح راہ بھی تُو، ساتھ بھی تُو
جو رہا سائے کی طرح مجھ پہ وہ ہاتھ بھی تُو

مجھ کو چھوڑا نہ کبھی قول ہیں سچے تیرے
رحمتوں کی جو رہی مجھ پہ وہ برسات بھی تُو

تیرے قدموں پہ نچھاور زندگی یہ میری
میرا ہر دن تُو مسیحا میری ہر رات بھی تُو

تیرے زخموں سے بہی میرے گناہ کی قیمت
قبر اور موت کو جس سے ہو گئی مات بھی تُو

اس جہاں کے ذرے ذرے کو بتا دوں شفیع
جو ہے میرا، ہُوں میں جِس کا وہ فقط ذات بھی تُو