خَوف نہ کھا
خَوف نہ کھا نہ گھبرا مَیں یہوواہ یری ہُوں مَیں مُہَیّا کرُونگا
مَیں ہی تجھ کو سنبھالُونگا مُشکِلوں سے نِکالُونگا
طُوفانوں آؤنگا مَیں ہی تجھ کو بچاؤنگا
میرے پردے میں آجا تُو میرے سائے میں آجا تُو
اپنے پروں میں چِھپا لُونگا اپنی بانہوں میں پناہ دُونگا
مجھ سے دِل کو لگا لے تُو اپنا ماضی بُھلا دے تُو
مَیں ہی تیرا شافی ہُوں تیرے گُناہوں کی معافی ہُوں
تیرے گُناہوں سے واقِف ہُوں
پِھر بھی پیار مَیں تجھ سے کرُوں
اپنے گُناہوں کو نہ تُو چِھپا دیکھ اُس خُون کو جو ہے بہا