اِن زبانوں میں دیکھئے:
آتا ہُوں تیرے حُضُور
آتا ہُوں تیرے حضور دیکھتا تیرا جلال
سائے میں تیرے قُدُّوس بس آتا ہے یہ خیال
یسوع پاک ہے تُو پاک ہے سجدوں پہ سجدے کروں
تیری حضوری میں جُھکتا رہُوں سجدوں پہ سجدے کروں
حِکمت کا منبع ہے تُو پیار کا دریا ہے تُو
رحمت کا چشمہ ہے تُو طوفان میں ساحِل ہے تُو
بَرّہ ہے بےعَیب تُو ببر یہوداہ کا تُو
الفا اومیگا ہے تُو میرا بھروسا بھی تُو
آسماں تخت تیرا دھرتی ہے چَوکی تیری
بدلا نہ بدلے کبھی ایسی ہے ہستی تیری