Original scale: BmCurrent scale: Bm
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

تُو کھوج خُداوند کا راج

آلاپ (دیکھنے کیلئے ایرو دبائیں)
اَے خُدا
جو ڈھونڈتے ہیں وہ پا لیتے
ہر دل میں آس جگا دیتے
آتے ہیں پاس اُنہی کے وہ
جو دل سے اُنہیں بُلا لیتے

وہ مانگنے سے پہلے جانے
ہر رمز تیری پہچانے
وہ کامِل یار خُدا اَیسا
کوئی ہے نہ ہوگا اُس جیسا
تُو کھوج خُداوند کا راج
برکتیں خُودبخود آئیں گی

یِسُوع سِر کا تیرے ہے وہ تاج
برکتیں خُودبخود آئیں گی

ہو یِسُوع جہاں بھی حاضر نہ ہو کمی وہاں پر
وہ روشنی بنے میری راہوں کو کرے اُجاگر
ہے ضرورت میری
اُس نے صورت میری
اپنی ہتھیلی پہ اُکیری
اِس لِئے ہی کروں اُس پہ ناز
برکتیں خُودبخود آئیں گی

نزدیک بڑا آسماں ہے
یسوع بھی آنے والا
جائیں گے اُس کے ساتھ
ہے ساتھ لے جانے والا
نہ ہو کوئی دِیوار بادلوں کے پار
ہَوا میں اُڑ جانا ہے
اَشوک ہوں گے، نہ ہم کسی کے مُحتاج

شاعر کا نام : اشوک پٹھان