آرادَھنا تیری آرادَھنا
تجھ سا اِس جہاں میں اور کوئی ہے نہیں
تجھ بِن آسرا میرا ہے نہ کہِیں
رہُوں تیری بانہوں میں پرِیئتَم میرے
تُو ہی میرا سَروَسْو یِسُوع میرے
آرادھنا تیری آرادھنا
یِسُوع میرے، تیری آرادھنا
اَرپن کرتا ہوں خُود کو ہاتھوں میں تیرے
دھو دے مجھ کو تُو پربُھو وَچنوں سے تیرے
تیری اِچّھا پر ہی تُو مجھ کو چلا
بھر دے پَوِتْرآتما سے مجھ کو خُدا
آرادھنا تیری آرادھنا یِسُوع میرے تیری آرادھنا
چلتا مَیں رہُوں تیری راہوں پر سدا
بَن کے رہبر میرا تُو چلنا سنگ خُدا
تجھ پر ہی بنا رہے میرا بھروسا
تُو میری چٹان رہُوں تجھ میں ستِھر سدا
آرادھنا تیری آرادھنا یِسُوع میرے تیری آرادھنا