Original scale: G#Current scale: G#
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

تیرا ایک وَچَن

1ھے سِرجنہار2، ھے پالنہار 
3سرِشٹی4 کے آدھار کَرُنا تیری ہے اَپار

تیرا ایک وچن ہے کافی حالات بدل جائیں گے
یِسُوع ایک وچن ہے کافی
میرے حال سُدھر جائیں گے

تیرا ایک وچن یِسُوع ایک وچن
تیرا ایک وچن صِرف ایک وچن

بےڈَول5 تھی ساری پرِتھوی6 تیرے وچن سے نِکھری
تُو نے کہا اور ہو گیا تُو نے کہا اور ہو گیا
تُو کہے گا ابھی اور ہو جائے گا
پربُھو دَھنیہ یہ جِیون ہو جائے گا
تیرا ایک وچن۔۔۔

بِیمار ہوئے سب چنگے یِسُوع تیرے ایک وچن سے
تیرے وچن کی شکتی سے تیرے وچن کی شکتی سے
چنگائی مجھے بھی مِل جائے گی
مُرادیں پُوری ہو جائیں گی
تیرا ایک وچن۔۔۔

میری دُعا تُو سن لے اپنی دَیا7 برسا دے
تجھ پر بھروسا ہے میرا تجھ پر بھروسا ہے میرا
تیرے وعدے سچّے ہیں خُدا
وے پُورے ہوتے ہیں سدا
تیرا ایک وچن۔۔۔

سرِشٹی کو رَچنے والا وچن
سامَرتھی اَٹل یِسُوع تیرا وچن
تیرا ایک وچن۔۔۔

اے خُدا اے خُدا
میرے زندہ خُدا اے جلالی خُدا
  1. پالنہار (پالن ہار) : پالنے والا ↩︎
  2. سرِجنہار (سِرجَن ہار) :خالق، بنانےوالا ↩︎
  3. اَپار : بےشُمار، بےحد ↩︎
  4. سرِشٹی (سرِش ٹی) : خلقت، زمین، قدرت ↩︎
  5. بےڈَول : ویران، سُنسان، خالی ↩︎
  6. پرِتھوی (پرِتھ وی) : زمین، دھرتی ↩︎
  7. دَیا : رحم ↩︎