اِن زبانوں میں دیکھئے:
سیناؤں کا یَہوواہ
سیناؤں1 کا یہوواہ ہمارے سنگ سنگ ہے
یعقوب کا پرمیشور ہمارا اُونچا گڑھ ہے
جس نے آکاش بنایا جس نے پرتھوی بنائی
جو سروشکتِمان2 پربُھو ہے
وہ یہوواہ ہمارے سنگ سنگ ہے
سیناؤں کا یَہوواہ۔۔۔
سمُندر کو جس نے دوبھاگا3
جنگل میں سے مارگ نِکالا
جو وعدے کو کرتا ہے پورا
وہ یہوواہ ہمارے سنگ سنگ ہے
سیناؤں کا یہوواہ۔۔۔
لعزر کو جس نے جِلایا
زکّائی کو جس نے بچایا
4جس کے لئے سب کچھ سن٘بھَو
وہ یہوواہ ہمارے سنگ سنگ ہے
سیناؤں کا یہوواہ۔۔۔
- سینا : فوج، لشکر ↩︎
- سروشکتِمان : زورآور، قادرِ مطلق ↩︎
- دو بھاگ کرنا : دو حصے کرنا ↩︎
- سَن٘بَھو (سم بَھو) : مُمکِن ↩︎