تیرے لہُو کے وسِیلے
تیرے لہو کے وسیلے ہو گئے پاپ کشَما
تیری صلیب سے یِسُوع پا گئے روگی شِفا
تیرا لہو تیرا لہو تیرا لہو کرتا ہے پاپ کشَما
ہڈِّیوں میں جان جو نہ ہو یِسُوع کا خُون مانگ لے
درد بیان جو نہ ہو یِسُوع کا خُون مانگ لے
دِل کو سُکُوں جو نہ ہو یِسُوع کا خُون مانگ لے
بہتا لہو (3 مرتبہ) دیتا ہے ہم کو شِفا
لہو کی قیمت ذرا مریم کی ممتا سے پُوچھ
اِکلَوتے بیٹے کا دام باپ یہوواہ سے پُوچھ
پُوری شِفا کا پَیغام کانٹوں سے کوڑوں سے پُوچھ
پاک لہو (3 مرتبہ ) ہم کو بھی دیگا ضِیا
سونے اور چاندی سے بھی یِسُوع کا خُون قیمتی
گھوڑوں اور رَتھوں سے بھی یِسُوع کا خُون قیمتی
رِشتوں اور ناتوں سے بھی یِسُوع کا خُون قیمتی
زندہ لہو (3 مرتبہ) دیتا ہے ہم کو پناہ