اِن زبانوں میں دیکھئے:
بَہتا دَریا
بہتا دریا یِسُوع میرا، آ اِس میں تُو ڈُوب جا اپنے جِیون کے ساگر کی ساری کڑواہٹ مِٹا بہتا دریا۔۔۔ یِسُوع میرا بہتا دریا۔۔۔ اِس دریا میں جو بھی بہتا ساحِل اُس کو مِل جائے دُکھ سنکٹ سے نہ گھبرائے خُوشیوں سے وہ کِھل جائے جِیون بخشے جہاں جہاں بھی پہنچا یہ دریا ہیکل کی دہنی طرف سے جیون جل بہتا جائے پینے والا اِس پانی کو رُوح کے پھل سے بھر جائے جِیون بخشے جہاں جہاں بھی پہنچا یہ دریا یہ دریا ہے زِندہ لہُو کا آ جا تُو بھی نہا لے تُجھے پُکارے لہُو یِسُوع کا قِرمِزی پاپ دُھلا لے جِیون بخشے جہاں جہاں بھی پہنچا یہ دریا