تیرے لہُو سے پاپ دھوتا ہوں

تیرے لہُو سے پاپ دھوتا ہوں 
تیرے لہُو سے پاپ دھوتا ہوں
تُو بڑھتا جا مَیں کم ہوتا ہوں
تُو بڑھتا جا، تُو بڑھتا جا، تُو بڑھتا جا

تیرا کلام دِل میں رکھا ہے تیرا ہر اِک وعدہ سچّا ہے
تیرا ہی نام سب سے اچّھا ہے
اپنی خُودی سے ہاتھ دھوتا ہوں

تیرے کلام سے شِفا ہوتی تیرا کلام راہوں کی جوتی
تیرا کلام ہے حسین موتی دل کی مالا میں پروتا ہوں

تیرا لہُو ہے میل کا پیغام تیرے لہُو سے بنے بگڑے کام
تیرے لہُو سے مِلے چَین آرام خُود کو لہُو میں ڈُبوتا ہوں