Original scale: F#Current scale: F#
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

مَیں چَراغ ہُوں

مَیں چراغ ہُوں یِسُوع نام کا
جلتا ہُوں اُس کی شان میں
مجھے کیا بُجھائیں گی آندھیاں
مجھے کیا بُجھائیں گی آندھیاں
مَیں ہُوں پاک رُوح کی اَمان میں

مَیں بھرا ہُوں اُس کے کلام سے
اور زندگی کے پیغام سے
ہے اِیمان کی آگ لگی ہُوئی
میری رُوح میں میری جان میں
مجھے کیا بُجھائیں گی آندھیاں۔۔۔

مَیں نُور کا فرزند ہوں
رُوحِ خُدا کی پسند ہوں
میری روشنی نے جنم لیا
اِک راستی کے مکان میں
مجھے کیا بُجھائیں گی آندھیاں۔۔۔