Original scale: C#Current scale: C#
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

اِنجیل کو پَھیلانا

اِنجیل کو پھیلانا یہ کام ہمارا ہے
مُنجی کا زمانے میں یہی نام پیارا ہے

چھیڑیں گے وہی نغمے یِسُوع کے اِشاروں پر
تکلیفوں کا کیا کہنا، مرنا بھی گوارا ہے

کندھوں پہ صلیبیں ہوں، اِنجیل ہو ہاتھوں میں
دُنیا کو بتا دیں گے، یِسُوع ہی کفّارہ ہے

تثلیث کے نعرے پھر، گونجیں گے فضاؤں میں
اِبلیس ہُؤا لرزاں، اِس جوش نے مارا ہے

نبِیوں میں تیری عظمت، حشمت ہے فرشتوں میں
آنکھوں کا وہ تارا ہے، مریم کا دُلارا ہے

ہم خُون کا ہر قطرہ، ہنس ہنس کے بہا دیں گے
دل اُس سے مُنؔوّر ہے، اِحسان یہ بھارا ہے