Original key: GCurrent key: G

اِن زبانوں میں دیکھئے:

گِن گِن کے ستُتی کروں


گِن گِن کے ستُتی1 کروں
بےشُمار تیرے دانوں کے لِئے
اب تک تُو نے سنبھالا مجھے
اپنی بانہوں میں لِیے ہُوئے

2تیرے شَترُو3 کا نِشانہ تجھ پر ہوگا نہ سپھل
آنکھوں کی پُتلی جیسے وہ رکھےگا تجھے ہر پل

آندھیاں بَن کے آئیں زندگی کے فِکر
کون ہے تیرا کھیون ہارا4 ہے بھروسا تیرا کِدھر

آئیں تجھے جو مِٹانے وہ شَستْر5 ہوں گے بےاثر
تیرا رچنےوالا6 تجھ پر رکھتا ہے اپنی نظر
  1. ستُتی: حمد، ستائش، تعریف ↩︎
  2. سپھل: کامیاب ↩︎
  3. شترُو: دشمن، مخالف ↩︎
  4. کھیون ہار: (مجازاََ) مصیبت سے چھڑانےوالا، ملّاح، کشتی/ناو چلانے والا ↩︎
  5. شَستْر: ہتھیار ↩︎
  6. رچنےوالا: خالق، بنانے والا ↩︎