اِن زبانوں میں دیکھئے:
ایلِیّاہ کے خُدا
ایلِیّاہ کے خُدا، الیشع کے خُدا اپنی منڈلی میں آ، آکے آگ برسا پینتیکوست کے دن کی مانند آگ کی زبانیں برسا دے ہر اِک جَن کے اُوپر یہ ٹھہرے تخت شیطانی اُلٹا دے تُو ہی جیون، تُو سچائی اور تُو ہی راہ اپنی منڈلی میں آ۔۔۔ تیری سَیاناپن اور بزُرگی ہر اِک شَے میں نظر آئے ہے سب کچھ تیری کاریگری کیوں نہ تیری ہم ثنا گائیں تُو ہے مالِک میرا، مَیں ہُوں تیرا مُقام اپنی منڈلی میں آ۔۔۔ بَلہِینوں کا تُو بَل ہے خُدایا لنگڑوں کو تُو ہی چلاتا ہے اندھوں کو کرتا بِینائی عطا تُو مُردے قبر سے اُٹھاتا ہے تُو ہے میرا طبیب، تُو اُمّیدِ شِفا اپنی منڈلی میں آ۔۔۔