Original scale: ECurrent scale: E
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

خُدا سے مان٘گو

خُدا سے مانگو ملے گا
اُس کا وعدہ ہے وہ دے گا

اُس کے وعدے پہ اِعتِبار کرو
خُدا سے پیار کرو، پیار کرو، پیار کرو

وہی تو راہ ہے، سچ ہے، وہی تو جِیون ہے
اور اُس نے رُوح جو بھیجی ہے، ساتھ ہر دم ہے
اور اُس نے رُوح جو بھیجی ہے، ساتھ ہر دم ہے
وہ سدا ساتھ چلے گا، اُس کا وعدہ ہے چلے گا۔۔۔

اُس کے وعدے پہ اِعتِبار کرو
خُدا سے پیار کرو، پیار کرو، پیار کرو

پہلے اُس کی بادشاہت، اُس کی راہ چُنو
تُم کو دُنیا کی ہر اِک چیز بھی وہ دے گا سُنو
تُم کو دُنیا کی ہر اِک چیز بھی وہ دے گا سُنو
وہ جو کہتا ہے کرے گا، اُس کا وعدہ ہے کرے گا۔۔۔