Original key: GCurrent key: G

اِن زبانوں میں دیکھئے:

یَہوواہ مُجھے تیری ضَرُورت ہَے

بِن تیرے مَیں کچھ بھی نہیں 
یہوواہ مجھے تیری ضرورت ہے 
پیار تُو کرتا اِتنا اپنے ہاتھوں پہ کھودی میری صورت ہے 
یہوواہ مجھے تیری ضرورت ہے 

تُو میرے چِہرے کی رونق اور ہے میری قُوّت 
حشمت اور جلال کے بادشاہ تجھ سے ہے میری زِینت 
تیرے بِنا یہ زندگی میری بےرونق بےصُورت ہے 

تیرا کلام ہے اَیسے جیسے ہو اَنمول موتی 
چراغ ہے قدموں کے لئے اور میری راہوں کی جیوتی 
شاہِ زماں تُو زندہ خدا تُو، تُو نہ جھوٹی مُورت ہے 

آسمان تُو نے بنایا سمندر کی حدّ ٹھہرائی 
چرِندے پرِندے پہاڑ دریا اور پُھولوں سے دھرتی سجائی 
کائنات اِتنی سُندر بنائی تُو خُود کِتنا خوبصورت ہے