اِن زبانوں میں دیکھئے:
وَقْت بَہُت نَزدِیک ہَے
وقت بہت نزدیک ہے یسُوع
آنے والا ہے آنے والا ہے
1ایک ہی گلّہ ایک گڈریا
ہو جانے والا ہے
بادلوں پہ بیٹھ کے وہ چرواہا آئے گا
پھاڑنے والے بھیڑیوں کو وہ مار بھگائے گا
اپنی سب وہ کھوئی بھیڑیں - پانے والا ہے
بُھوسا ایک طرف گیہُوں کو صاف کرے گا وہ
آ کر ساری قوموں کا اِنصاف کرے گا وہ
وہ مُنصف اب اپنا تخت - لگانے والا ہے
نفرت بُغض تفرقے سارے دُور کرے گا وہ
اِبلیسی طاقت کو چَکنا چُور کرے گا وہ
یسُوع سب کو ایک جگہ پہ - لانے والا ہے
- گَڑیرِیا (گڈریا کا اصل تلفُّظ): چوپان، چرواہا ↩︎