اَے لشکروں کے ربّ
اَے لشکروں کے ربّ اَے عہد کے صندوق
تُو ہزاروں ہزار میں لَوٹ کے آ لَوٹ کے آ
تجھ سے کِینہ رکھنےوالے پراگندہ ہوں
تیرے سارے دُشمن شرمِندہ ہوں وہ شرمِندہ ہوں
دُشمنوں کے رتھوں کو تُو مار بھگاتا ہے
اپنی بادشاہی کا جھنڈا لہراتا ہے جھنڈا لہراتا ہے
یریحو کی دیواریں ساری گِرتی جاتی ہیں
ساری قَومیں تیرے آگے جُھکتی جاتی ہیں
وہ جُھکتی جاتی ہیں
تیرے پیار کا چرچا صُبح و شام کرتے ہیں
بند دروازے یسوع نام سے کُھلتے جاتے ہیں
وہ کُھلتے جاتے ہیں