اِن زبانوں میں دیکھئے:

تَعرِیف ہو خُدا کے بَرّے کی

تعریف ہو خُدا کے برّے کی
تعریف ہو خُدا کے برّے کی

عِزّت اور جلال قُدرت اور کمال
ساری چِیزیں ہیں یہ برّے کی

فرِشتے صبح و شام لیتے اُسکا نام
کرتے ہیں سِتائش برّے کی

پرستِش ہو سدا تیری اَے خُدا ثنا ہی ثنا ہو برّے کی

یسُوع سربُلند ہُؤا فتحمند فتح ہی فتح ہو برّے کی

یسُوع ہے عظیم اُسکی ہو تعظیم سارے گاؤ ثنا برّے کی