اِن زبانوں میں دیکھئے:

رُوح کی بارِش

رُوح کی بارِش، برسا چاہتی ہے
خُداوند کی شفا آتی ہے
پریم کی برکھا برسا چاہتی ہے
خُداوند کی شفا آتی ہے

شِفا کا منبع، یِسُوع مسیحا
چُھونے کا اُس کو وقت ہے یہ
اپنے اِیمان سے اُس کے لہُو سے
پاپوں سے دُھلنے کا وقت ہے یہ

تیرے گُناہ چاہے ہوں قِرمِزی
برف کی مانِند دھو دے گا وہ
پانی اور رُوح سے دے گا جنم
جھرنوں سی زندگی دے دے گا وہ

کوڑے بھی کھائے تیرے لِئے
تیرے لِئے ہی وہ سُولی چڑھا
کُچلا گیا وہ تیرے لِئے
تیری شِفا کو یہ سب سہا

اُس پر نظر کر لے لے شِفا
اپنے مسیحا سے لے لے شِفا
اُس کی صلیب سے لے لے شِفا
اُس کے لہُو سے لے لے شِفا