Original scale: C#Current scale: C#
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

میری رُوح خُدا میں مگن ہے

میری رُوح خُدا میں مگن ہے  
جاں میری نجات سے خُوش ہے  
میرے سر کو اُس نے بُلند کیا  
اب کون میرا ہے اُس کے سِوا  

دیکھو غرور سے بچ کے رہنا  
مُنہ سے بڑا کوئی بول نہ کہنا  
وہ ہے سب کچھ تولنے والا  
ہر پردے کو کھولنے والا  
وہ خُدا، خُداۓ رحم ہے  

ہمت میری ٹُوٹ گئی تھی  
قسمت مجھ سے رُوٹھ گئی تھی  
اُس نے اپنے پاس بُلایا  
مجھ کو اپنے ساتھ بِٹھایا  
میری جاں پہ اُس کا کرم ہے