اِن زبانوں میں دیکھئے:
آواز اُٹھائیں گے
آواز اُٹھائیں گے، ہم ساز بجائیں گے
ہے یِسُوع مہان اپنا، یہ گیت سُنائیں گے
سنسار کی سُندرتا میں ، ہے رُوپ تو تیرا ہی
اِن چاند سِتاروں میں ، ہے عکس تو تیرا ہی
مَہِما کی تیری باتیں ، ہم سب کو بتائیں گے
ہے یِسُوع مہان اپنا، یہ گیت سُنائیں گے۔۔۔
دِل تیرا خزانہ ہے ، ایک پاک محبت کا
تھاہ پا نہ سکا کوئی ، ساگر ہے تُو اُلفت کا
ہم تیری محبت سے ، دِل اپنا سجائیں گے
ہے یِسُوع مہان اپنا، یہ گیت سُنائیں گے۔۔۔
نہ دیکھ سکا ہم کو ، تُو پاپ کے ساگر میں
اور بن کے منُشیہ آیا ، آکاش سے ساگر میں
مُکتی کا تُو داتا ہے ، ہم سب کو بتائیں گے
ہے یِسُوع مہان اپنا ، یہ گیت سُنائیں گے۔۔۔