Original scale: DCurrent scale: D
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

حالات بَدَل جاتے ہَیں

حالات بدل جاتے ہیں
یِسُوع تیرے آنے سے، یِسُوع تیرے آنے سے
تیرے آنے سے، تیرے آنے سے
تیرے آنے سے آنے سے آنے سے۔۔۔

کوڑوں سے چھلنی ہُؤا، زخموں سے چُور ہُؤا
سُولی کی راہوں پر غم سے نِڈھال ہُؤا
بِیمار شفا پاتے ہیں، یِسُوع تیرے چُھونے سے۔۔۔

یائر کی بیٹی کو یِسُوع نے زِندہ کیا
مُردہ لعزر کو یِسُوع نے زِندہ کیا
مُردے بھی جی اُٹھتے ہیں، یِسُوع تیرے آنے سے۔۔۔

سُولی پہ ڈاکُو کو یِسُوع نے معاف کیا
خُون کی دھارا سے سبھوں کو صاف کیا
بدکار بدل جاتے ہیں، یِسُوع تیرے آنے سے۔۔۔