Original scale: CCurrent scale: C
Chord View

اِن زبانوں میں دیکھئے:

چَلے ہو تُم خُدا کے ساتھ

چلے ہو تم خدا کے ساتھ راستہ سکڑا ہے
خدا کا تھامے رکھنا ہاتھ راستہ سکڑا ہے
چلو چلیں یِسُوع کے ساتھ
آؤ تھامیں یِسُوع کا ہاتھ - ہالیلویاہ

بَہُتیرے آئیں گے کہیں گے ہم تمہارے ہیں
خدا کی بات تُم سننا راستہ سکڑا ہے

خدا کا روح سکھائے گا
خدا کا روح بتائے گا
خدا کے روح کی سُننا بات راستہ سکڑا ہے

خدا کی برکت تُم پر ہو
مسیح کی رحمت تُم پر ہو
دُعائیں یِسُوع کی لے لو راستہ سکڑا ہے