Original key: ACurrent key: A

اِن زبانوں میں دیکھئے:

وُہ مَوجُود ہے یَہاں

اُس کی مَہِما کرو بندھن ٹُوٹ جائیں گے 
میرا یِسُوع مَوجُود ہے یہاں 
جتنے بِیمار ہیں چنگے ہو جائیں گے 
میرا یِسُوع مَوجُود ہے یہاں 

وہ مَوجُود ہے یہاں وہ مَوجُود ہے یہاں 
وہ مَوجُود ہے یہاں وہ مَوجُود ہے یہاں 

نہ تُو کمزور ہو تیری طاقت ہے وہ 
وہ تیرا حوصلہ، تیری ہمت ہے وہ 
جتنے کمزور ہیں نَیا بل1 پائیں گے 
میرا یِسُوع مَوجُود ہے یہاں 

نہ حالاتوں سے ڈر، تھوڑا وِشواس کر 
وہ وفادار ہے، تھوڑا رکھ تُو صبر 
تیرے جتنے رکے کام ہو جائیں گے 
میرا یِسُوع مَوجُود ہے یہاں 

وہ ہے زندہ خُدا وہ ہے سب کا خُدا 
تیرے نزدیک ہے، نہ وہ تجھ سے جدا 
جتنے پاپی ہیں سب وہ کشَما2 پائیں گے 
میرا یِسُوع مَوجُود ہے یہاں 
  1. بَل : طاقت، زور ↩︎
  2. کشَما (شَما) : معاف، معافی ↩︎