یہوواہ زندہ خُدا
یہوواہ یہوواہ یہوواہ یہوواہ
یہوواہ زندہ خدا وہ ہمارا بادشاہ
جو مسیح میں مُجسّم ہُوا
یہوواہ شاما بھی تُو جو رہتا ساتھ ساتھ
یہوواہ راعا بھی تُو میرا چَوپان ساتھ ساتھ
جو بھی مانگیں گے وہی مِل جائےگا
جو بھی ڈٗھونڈھیں گے وہی پائیں گے
کھٹکھٹائیں تو کُھل جائےگا
ہے پاک یہوواہ نِسّی تُو جھنڈا قَوم کا
ہے پاک یہوواہ رافا تُو شافی قَوم کا
تیرے پیچھے چلیں اور شک نہ کریں
بلکہ رکھیں اِیمان اَے مسیح مہربان
جو بھی چاہیں وہ ہو جائےگا
تُو ہے یہوواہ یری جو مُہیّا کرتا ہے
تُو ہے یہوواہ شالوم جو تسلّی دیتا ہے
تُو نے بیٹا دِیا سب کو معاف کِیا
نیا جنم دِیا اآج شیتان بھی جُھک جائےگا