تیری حُضُوری کا بادل
تیری حُضُوری کا بادل زور سے بارسے
تیرے لہو سے خُداوند ہر اِک دِل بھی دُھلے
خُون میں تیرے قُدرت ہے
دِلوں کو بدلنے کی طاقت ہے
تیرے لہو کی یہ ندیا صبح و شام بہے
یسوع تُو پیار کا دریا ہے اور سچائی کا رستہ ہے
ابدی جِیوَن ہر اِک کو تجھ سے مُفت مِلے
بارِش ہو رُوحِ پاک کی جُنبِش ہو رُوحِ پاک کی
ہر اِک دِل میں اَے یسوع رُوح کی آگ لگے